21 مئی ، 2021
لاہور: وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ریلوے ملازمین کی کل تعداد کیا ہے؟ کتنے کام کرتے ہیں اور کتنے غیر حاضر رہتے ہیں، اس حوالے سے ریلوے کے وزیر نےایک سرکلر میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ریلوے کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین کے کوائف اکٹھے کرنے کے لیے 9 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیوں کے ارکان حاضر ملازمین کو ذاتی طور پر ملیں، تحقیقاتی کمیٹیوں کو 25 مئی تک رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے، تمام ڈویژنل آفیسرز ملازمین کوائف کے سلسلے میں کمیٹیوں سے تعاون کریں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جو کام کرتا ہے وہ ملازمت پر رہے گا باقی گھر جائیں گے۔