پاکستان
Time 23 مئی ، 2021

پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ترین سطح پر  آگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈکی گئی، لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 121 ٹیسٹ ہوئے اور 914 مثبت آئے جب کہ لاہور میں کوروناکے 12ہزار 987 ٹیسٹوں میں 314 مثبت آئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں 355 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث  29 افراد کا انتقال ہوا جب کہ  لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے باعث کورنا کیسز میں کمی آئی ہے۔

 یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جنتے مریض اسپتال آرہے ہیں اس سے زیادہ صحت یاب ہوکر گھر جارہے ہیں۔

مزید خبریں :