06 اکتوبر ، 2012
نئی دلی. . . عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کم معاوضہ ملنے کے باعث کھلاڑی میچ فکسنگ کی جانب راغب ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں میچ فکسنگ اسلیے زیادہ ہے کیونکہ بورڈزکی جانب سے کم رقم دی جاتی ہے،ہمارے خطے میں کم مواقع ہیں،کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نشانہ بنایاجاتاہے۔انھوں نے کہا کہ میرے پاس 2008میں کارخریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے،اگرآپ کاکوئی دوست آپ کودھوکاد یدے توکرکٹ بورڈکھلاڑیوں کی مددنہیں کرتا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کوزیادہ پیسے نہیں ملتے،انھوں نے کہا کہ کئی سال کرکٹ کھیلنے کے بعدمیں صرف7یا8کروڑروپے ہی بناسکا۔