کھیل

پی ایس ایل کیلیے ابوظبی روانگی، دونوں چارٹرڈ فلائٹس میں ایک روز کی تاخیر

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابوظبی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان سے پلیئرز، آفیشلز اور سپورٹ اسٹاف پر مشتمل دستے کی روانگی کو ایک روز کے لیے مؤخر کردیا ہے۔

 پی سی بی کے مطابق تاخیر بعض مسافروں کے ویزے نہ موصول ہونے کی وجہ سے کی گئی۔

خیال رہے کہ ابوظبی میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلیے پاکستان سے 233 رکنی دستہ  جس میں پلیئرز، ٹیم سپورٹ اسٹاف، کوچز، براڈ کاسٹ عملہ اور میچ آفیشلز شامل تھے کو بدھ کی صبح دو مختلف چارٹرڈ فلائٹس سے لاہور اور کراچی سے ابوظبی روانہ ہونا تھا لیکن اب یہ فلائٹ موخر کردی گئی ہے۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق فلائٹ کی تاخیر مکمل ویزوں کے اجرا نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے، اب یہ پروازیں جمعرات کی صبح روانہ ہوں گی، کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز اور ہوٹل میں آئیسولیشن میں رہیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں کے ویزے رات گئے تک موصول نہیں ہوئے تھے حالانکہ روانگی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں ، اماراتی بورڈ نے رات گئے پی سی بی کو آگاہ کیا کہ کچھ ویزے رہتے ہیں جو کل تک موصول ہونے کے امکانات ہیں۔

مزید خبریں :