26 مئی ، 2021
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور صوبائی وزراء ارسا اور سندھ حکومت پر برس پڑے۔
لاہور میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ارسا پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے، اس کا غیر منصفانہ رویہ صوبوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ایسا ضدی بچہ ہےجو زیادہ حق لینے کے باوجود خوش نہیں ہوتا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کا کہنا تھا کہ ارسا کی غیر منصفانہ تقسیم نے پنجاب میں آبی قلت پیدا کر دی ہے اور رواں سیزن میں پنجاب کے لیے 22 فیصد کمی ہوئی ہے۔
جب کہ وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ پنجاب کی پیداوار زیادہ لیکن اسے پانی کم مل رہا ہے، سندھ کو فی ایکڑ 3 گنازیادہ پانی مل رہا، سندھ کی قیادت ہرمعاملےکو سیاسی رنگ دیتی ہے۔