29 مئی ، 2021
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ نہیں ہے اور ان کا ہدف بھی نہیں ہے ، بار بار پیپلز پارٹی سے متعلق سوال میں نہ الجھایا جائے۔
اس سوال پر کہ کیا ن لیگ مفاہمت کی سیاست کرے گی یا مزاحمت کی ؟ تو مریم نواز نے کہا کہ اگر مزاحمت ہوگی تو ہی مفاہمت ہوگی ، جہاں کمزوری دکھائی وہاں دشمن حملہ آور ہوگا، عوام کے ساتھ کھڑے ہونا پی ڈی ایم کی کمزوری نہیں مضبوطی کی نشانی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی عوام کے لیے جدوجہد سے غیر جمہوری قوتیں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئیں، پی ڈی ایم کی اپنی اور پارلیمنٹ کی اپنی حکمت عملی ہے، بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں ۔