اسلام آباد ائیرپورٹ پر تیز ہواؤں سے طیارہ الٹ گیا

اسلام آباد ائیرپورٹ پر طوفانی ہواؤں کے باعث فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹ گیا اور بارش کے بعد ائیرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔

 گزشتہ رات تیز ہواؤں کے باعث فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹ گیا،جس کے باعث  طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث  ائیرپورٹ کا ایک دروازہ اور 2 کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

تیز بارش کے باعث امیگریشن ہال کی چھت کی سیلنگ بھی نیچے گرگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی  اسلام آباد ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی چھت کی سیلنگ گرگئی تھی جس کے بعدبارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :