08 اکتوبر ، 2012
خرطوم… سوڈان کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 13افراد ہلاکہوگئے۔ سوڈانی فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ دارالحکومت خرطوم کے قریب صحرا میں گر کر تباہ ہوا۔ سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں 22افراد سوار تھے جن میں سے 13 افراد ہلاک جبکہ 9 زندہ بچ گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ طیارے کے پائلٹ نے دوران پرواز ائیرپورٹ حکام کو طیارے کے انجن میں خرابی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ کو حادثہ خرطوم سے جڑے شہر ام درمان میں پیش آیا۔