Time 22 جون ، 2021
پاکستان

ڈیرہ غازی خان میں اوباشوں لڑکوں نے آپس کی لڑائی میں دو نوجوانوں کی جان لے لی

ڈیرہ غازی خان میں اوباش لڑکوں کی آپس کی لڑائی میں دو نوجوانوں کی زندگیاں چلی گئیں۔

نوجوانوں کے قتل کا واقعہ  8 جون کی شام کا ہے جب ایک گاڑی میں سوار دو ملزمان ڈیرہ غازی خان کے ریلوے پلی کے بازار پہنچے اور اتر کر فائرنگ شروع کردی جس سے دو نوجوان 17 سالہ زین العابدین اور 18 سالہ راول گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

زین العابدین اپنی تین بہنوں اور والدین کا اکلوتا سہارا ا اور میٹرک کا طالب علم تھا۔ غم سے نڈھال والدہ اور بہنیں ریاست سے اپنے بچے کیلئے انصاف مانگ رہی ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ ملزمان اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے قانون کے شکنجے سے باہر نہ نکل جائیں۔

دوسرا قتل ہونے والا 18 سالہ راول چار بہنوں اور تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ غربت کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ کر ایک میڈیکل اسٹور میں ملازمت کرکے رکشہ چلانے والے اپنے والد کا ہاتھ بٹاتا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزمان کو واقعے کے فوری بعد گرفتار کرلیا تاہم گرفتار ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ ان لڑکوں کو مارنے نہیں گئے تھے بلکہ اپنے مخالفین کے ساتھ لڑائی کے دوران غلطی سے گولیاں نوجوانوں کو لگ گئی تھیں۔

لڑائی دو گروپس میں تھی یا معاملہ کچھ اور، اس بارے پولیس اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :