محکمہ ایکسائز پنجاب کا خواجہ سراؤں کے ذریعے ٹیکس وصولی کا تجربہ کامیاب

نادہندگان سے ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرنے کا تجربہ کامیاب رہا، اب صوبے بھر میں ان سے یہ کام لیا جائے گا، ڈی جی ایکسائز— فوٹو: فائل
نادہندگان سے ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرنے کا تجربہ کامیاب رہا، اب صوبے بھر میں ان سے یہ کام لیا جائے گا، ڈی جی ایکسائز— فوٹو: فائل

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں خواجہ سرا ؤں کے ذریعے ٹیکس وصولی کا تجربہ کامیاب رہا، محکمے نے اب صوبے بھر میں خواجہ سراؤں سے یہ کام لینے کی ٹھان لی ہے۔

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں نادہندگان سے ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرنے کا تجربہ کامیاب رہا، اب صوبے بھر میں ان سے یہ کام لیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نےموٹرسائیکلوں کے ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ محکمے کو  رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی تاہم اس وقت بھی دو لاکھ 82 ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دیے بغیر سڑکوں پر فراٹے بھر رہی ہیں۔

محکمے کا کہنا ہےکہ الیکٹرانک گاڑیوں کو ٹیکس کی مد میں 50 سے 75 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیومیٹرک طریقے سے ہوگی، 30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :