دنیا
10 اکتوبر ، 2012

ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی خریداری، بھارت ٹینڈر کے نتائج جاری کریگا

 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی خریداری، بھارت ٹینڈر کے نتائج جاری کریگا

ماسکو…بھارت رواں سال کے آخر تک 15 ہیوی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کیلئے ٹینڈر کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلحہ برآمد کرنے والی روس کی سرکاری کمپنی ’روز ایرون ایکسپورٹ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہیلی کاپٹروں کے سودے کیلئے روس کا انتخاب کیا جائے گا۔روس کو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت 15 ہیوی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لئے ایم آئی 26ٹی 2کا انتخاب کرے گا۔ جو کہ روس نے امریکی بوئنگ چینوک سی ایچ 47- ایف کے مقابلے میں تیار کئے ہیں ۔ ایم آئی 26ٹی 2 دنیا کا سب سے بڑا ہیلی کاپٹر ہے۔ جو ایڈوانس ایئر بورن ریڈیو الیکٹرانک آلات اور نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔ ایم آئی 26 ٹی 2 ‘ 56 ہزار کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ امریکی چینوک 668‘ 22 کلو گرام وزن اٹھا سکتا ہے۔

مزید خبریں :