10 اکتوبر ، 2012
نئی دہلی…بھارت نے طیارہ بردار بحری جہاز کی حوالگی میں تاخیر پر روس سے 100ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ بھارتی اخبار نے بھارتی وزارت دفاع کے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ ہم طیارہ بردار بحری جہاز ’وکرمہ دنیا‘ کی حوالگی میں 2بار تاخیر کرنے پر روس سے 100ملین ڈالر ہرجانہ طلب کریں گے۔ اخبار کے مطابق بھارت روس کی حکومت سے 6ارب روپے طلب کرے گا۔ جو کہ جہاز کی مرمت کی مجموعی لاگت کا 5فیصد ہے۔ بھارتی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس کے دوسرے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ ہرجانے کے مطالبہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر نہایت منفی اثرات مرتب ہونگے کیونکہ فرانس نے چھ سکار پیو آبدوزوں کی فراہمی گزشتہ تین سال سے تعطل کا شکا رہے لیکن بھارت نے فرانس سے ہرجانہ وصول کرنے کا معاملہ نہیں اٹھایا۔