Time 06 جولائی ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی تمام وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا اور صوبوں کے گورنروں کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کلبھوشن کے بعد پاکستان میں بھارت کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور لاہور دھماکے میں ملوث اہم ملزمان گرفت میں آچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے جن بینکوں سے رقم منتقل ہوئی وہ بھی سامنے لائیں گے جبکہ بھارت سے بے تعلق ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات چیت پر کام شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے  بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے جہاں بھی غیر ضروری پروٹوکول ہوگا سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :