06 جولائی ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہ جانے کا اعلان کردیا۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں پروٹوکول اورسیکیورٹی کے ساتھ کسی نجی تقریب میں نہیں جاؤں گا جبکہ وزرا،گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے پروٹوکول اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جائزہ لے رہا ہوں کہ ہم اخراجات کو کم سے کم اور عوامی تکلیف کو کس طرح ختم کرسکتے ہیں اور آئندہ ہفتے کابینہ ایک جامع پالیسی پر فیصلہ کرے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ لوگوں کو مغلوب کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والی نوآبادیاتی میراث کو ختم کریں گے۔