Time 17 جولائی ، 2021
پاکستان

عید الضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

کچھ روز قبل بھی کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی کے 9 بیل اور 3 بکرے چوری کرکے فرار ہو گئے تھے —فوٹو:فائل
کچھ روز قبل بھی کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی کے 9 بیل اور 3 بکرے چوری کرکے فرار ہو گئے تھے —فوٹو:فائل

 عید الاضحیٰ   قریب آنے کے ساتھ ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ  ہوگیا،شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

 کراچی میں گلشن اقبال بلاک ایک سے قربانی کے 2 بکرے چوری کرلیے گئے ۔

اس کے علاوہ لاہور کے علاقے شادباغ رنگ روڈ پر چور 3 بکرے اورایک بیل چرا لے گئے۔

 جانوروں کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس کو سی سی ٹی وی وڈیو فراہم کرنے کے باوجود اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل بھی کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی  کے 9 بیل اور 3 بکرے  چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :