دنیا
11 اکتوبر ، 2012

لیبیا میں القاعدہ بدستورمضبوط ہورہی ہے، سابق امریکی کمانڈ ر

 لیبیا میں القاعدہ بدستورمضبوط ہورہی ہے، سابق امریکی کمانڈ ر

واشنگٹن…امریکی فوج کے سابق کمانڈر نے اعتراف کیاہے کہ دعوؤں کے برعکس شمالی افریقی ، ملک لیبیا بدستور القاعدہ کا گڑھ بنتا جارہاہے ،امریکا شد ت پسندوں کے خاتمے میں ناکام ہوچکاہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا میں امریکی قونصل خانے پرحملے سے متعلق ایوان کی نمائندگان میں بحث کے دوران لیبیا میں تعینات رہنے والے سابق امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل انڈریو ووڈ نے بتایاکہ حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتا کہ لیبیا میں القاعدہ کا نیٹ ورک ہماری توقعات کے برعکس مضبوط ہوتاجارہاہے اور آئے روز القاعدہ جنگجوؤں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق امریکی کمانڈر کا یہ اعترافی بیان ایسے وقت سامنے آیا جب بن غازی میں امریکی سفارت کار پرحملے کو امریکا کی ناکامی قراردیاجارہاہے اور الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ امریکا لیبیا کے عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل طوپر ناکام ہوچکاہے۔

مزید خبریں :