Time 25 جولائی ، 2021
پاکستان

لاہور، عید سے ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کی پراسرار موت

ہفتے کی صبح آسیہ نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پرپڑی ملی جسے اسپتال لے کرگئے لیکن دوران علاج دم توڑ گئی، والد— فوٹو:فائل
ہفتے کی صبح آسیہ نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پرپڑی ملی جسے اسپتال لے کرگئے لیکن دوران علاج دم توڑ گئی، والد— فوٹو:فائل 

لاہور کے علاقے دھرم پورہ چوبچہ پھاٹک کے نزدیک جھگیوں میں رہائش پذیر 15 سالہ لڑکی کی پراسرار موت ہوئی ہے۔

لڑکی کے والد نسیم نے بتایاکہ آسیہ چاند رات کو اچانک غائب ہوگئی، ڈھونڈنے سے بھی نہ ملی تو وہ بےعزتی کے ڈر سے خاموش ہو گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہفتے کی صبح آسیہ نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پرپڑی ملی جسے اسپتال لے کرگئے لیکن وہاں دوران علاج دم توڑ گئی۔

رشتے داروں کا کہنا ہےکہ آسیہ کی حالت دیکھ کر لگ رہا ہے، جیسے اسے نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہاہو۔

موقع پر موجود ڈی ایس پی عادل نے میڈیا کو کسی بھی کارروائی سے متعلق آگاہ کرنے سے انکار کردیا اورکہاکہ وہ میڈیا کو جواب دہ نہیں۔ 

پولیس کاکہناہےکہ آسیہ کے والدین نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :