16 اگست ، 2021
جسٹس محمد علی مظہر نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا۔
جسٹس محمد علی مظہر سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں ججز، سرکاری لا افسران، وکلا اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔
جسٹس محمد علی مظہر کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں 17 ججز کی تعداد پوری ہو گئی۔
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک سال کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی بطورایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے تاہم جسٹس احمد علی شیخ 2 بار چیف جسٹس کو خط کے ذریعے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ آنے سے انکار کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس محمد علی مظہر کو سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ لایا گیا ہے جبکہ ان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی پاکستان بار کونسل نے مخالفت کی ہے۔