Time 23 اگست ، 2021
پاکستان

مریم نواز کی بہو نے کِس ڈیزائنر کا لباس پہنا؟

نواز شریف کے نواسے کا نکاح عائشہ سیف سے لندن میں ہوا ہے___فوٹو: سوشل میڈیا
نواز شریف کے نواسے کا نکاح عائشہ سیف سے لندن میں ہوا ہے___فوٹو: سوشل میڈیا 

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب گزشتہ شب لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے بیٹے اور بہو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ اس دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کا برائیڈل جوڑا موضوعِ بحث بنا رہا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہےکہ عائشہ سیف نے بھارت کے مقبول و معروف ڈیزائنر 'سبیاساچی' کا تیار کردہ برائیڈل لباس پہنا۔

یہ ایک بھارتی طرز کا لہنگا ہے____فوٹو: سوشل میڈیا
یہ ایک بھارتی طرز کا لہنگا ہے____فوٹو: سوشل میڈیا

تصاویر میں عائشہ سیف کو ہلکے گلابی رنگ کے دلکش لہنگے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھارتی طرز کا جوڑا تھا۔

جب کہ سبیاساچی کے آفیشل انسٹاگرام پر موجود دُلہن کی تصویر میں بھی لڑکی بالکل اسی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ویڈ می گڈ کے مطابق سبیاساچی کے عروسی لباس کی قیمت کا آغاز تقریباً 3 لاکھ بھارتی روپے سے ہوتا ہے جب کہ کام کی نفاست اور انداز کے مطابق اس قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کا عروسی لباس تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے کا تھا جسے سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔

اس سے قبل کئی بالی وڈ کی دو شیزائیں سبیاساچی کا تیار کردہ لباس اپنی شادی کیلئے منتخب کرچکی ہیں جن میں دیپیکا پڈوکون سمیت گلوکارہ نیہا ککڑ اور اداکارہ انوشکا شرما شامل ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے کا نکاح عائشہ سیف سے لندن میں ہوا۔ تقریب میں نواز شریف، اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :