پسندکی شادی کرنیوالے جوڑےکو گھر میں گھس کر قتل کردیا گيا

پاکپتن میں6 ماہ پہلے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر  فائرنگ کرکے قتل کردیا گيا۔

پولیس کےمطابق تھانہ رنگ شاہ کے موضع چک ون ای بی کےرہائشی فیاض نے6 ماہ قبل نمرا نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، دونوں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے فیاض کے بھائی ارشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کےمطابق محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :