Time 24 اگست ، 2021
پاکستان

گورنرپنجاب نے نئی سیاسی جماعت بنانےکی خبروں کی تردید کردی

نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں: گورنر پنجاب/ فائل فوٹو
نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں: گورنر پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبروں کی تردید کردی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان اور مجھ سمیت سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں، نئی جماعت بنانی ہوتی تو تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ چکے ہوتے۔ 

تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے یا علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اس اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں، اگر یہ واپس ہوا تو ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہو گا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ اقلیتوں نے قیام پاکستان اور پنجاب کی پاکستان میں شمولیت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، ملک کا آئین اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی پاسداری کرتا ہے۔ 

مزید خبریں :