وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے 5 بہترین خشک میوہ جات

وزن کم کرنے میں ورزش کے ساتھ ہماری خوراک کا بھی اہم کردارہوتا ہے— فوٹو: فائل
وزن کم کرنے میں ورزش کے ساتھ ہماری خوراک کا بھی اہم کردارہوتا ہے— فوٹو: فائل

آج کل ہمارے ارد گرد تقر یباً ہر شخص وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔ 

 وزن بڑھتا تو بہت جلدی ہے لیکن اسے کم کرنے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے، وزن بڑھنے کی وجوہات میں دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کے دوران نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث  سماجی سرگرمیوں میں کمی، ہر  وقت گھر میں رہنا اور  ورزش نہ کرنا  بھی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے میں ورزش کے ساتھ ساتھ ہماری خوراک کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، تو آج ہم آپ کو 5 ایسے خشک میوہ جات کا استعمال بتائیں گے جنہیں اگر آپ اپنی خوراک میں شامل کر لیں تو یہ آپ کا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

1: بادام 

مٹھی بھر بادام کھانے سے بھوک بھی مٹ جاتی ہے۔ فوٹو: فائل
مٹھی بھر بادام کھانے سے بھوک بھی مٹ جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

بادام وزن کم کرنے میں سب سے زیادہ مددگار ہے، ماہرین  کا کہنا ہے کہ بادام کے استعمال سے غلط اوقات  میں اچانک کچھ کھانے (craving) کی طلب  کو ختم کیا جا سکتا ہے، مٹھی بھر بادام کھانے سے انسان کی بھوک بھی مٹ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ بادام  میں کیلوریز  بہت کم ہوتی ہیں اور  وہ غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بادام  پیٹ کی چربی اور مجموعی طور پر باڈی ماس انڈیکس کو کم کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔

2: کشمش

کشمش میں بھوک کو کم کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں۔ فوٹو: فائل
کشمش میں بھوک کو کم کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں۔ فوٹو: فائل

جب آپ بھوکے ہوں تو آپ کشمش بھی کھا سکتے ہیں،کشمش میں کیلوریز  بہت کم ہوتی  ہیں اور  ان کو کھانے سے آپ کو زیادہ بھوک بھی نہیں لگتی،کشمش میں بھوک کو کم کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں اور  اسی وجہ سے وہ بھوک کو بڑھانے والے  ہارمونز (ghrelin) کو دور رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ کشمش پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کشمش کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر لیں۔

3:کاجو

کاجو میں بہت زیادہ میگنیشیم ہوتا ہے جو میٹابولزم کی شرح کو بہتر بناتا ہے۔ فوٹو: فائل
کاجو میں بہت زیادہ میگنیشیم ہوتا ہے جو میٹابولزم کی شرح کو بہتر بناتا ہے۔ فوٹو: فائل 

آپ  یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وزن کم کرنے کے لیے آپ کاجو کو  اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کر  سکتے ہیں بشرطیکہ آپ انہیں صرف محدود مقدار میں کھائیں۔

کاجو میں بہت زیادہ میگنیشیم ہوتا ہے جو میٹابولزم کی شرح کو بہتر بناتا ہے، میٹابولزم کی شرح وزن کم کرنے کی منصوبہ بندی کرتے وقت ایک اہم نکتہ ہے۔ اس کے علاوہ کاجو میں موجود پروٹین وزن کم کرنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔

4: مونگ پھلی

مونگ پھلی کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔ فوٹو: فائل
مونگ پھلی کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔ فوٹو: فائل

مونگ پھلی میں مختلف قسم کے ایسڈز ہوتے ہیں جو جسم میں سوجن کو کم کرتے ہیں   جبکہ  مونگ پھلی کھانے سے وزن میں کمی اور  جسم کو  طاقت بھی ملتی ہے۔

5: اخروٹ

اخروٹ پیٹ کو لمبے عرصے تک بھرا ہوا رکھے گا۔ فوٹو: فائل
اخروٹ پیٹ کو لمبے عرصے تک بھرا ہوا رکھے گا۔ فوٹو: فائل

اخروٹ بھی وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ یہ پروٹین، معدنیات اور  وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اگر آپ  کو بھوک لگی ہو اور آپ  اخروٹ کھائیں تو  یہ آپ کو کافی دیر تک بھوک کے احساس سے بچا سکتے ہیں جو آپ کے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اخروٹ میں ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ میں موجود کیمیکل سیروٹونن  کے لیول کو  بڑھاتے ہیں،  اگر آپ روزانہ ایک مٹھی بھر  اخروٹ کھائیں تو   آپ کو تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :