16 اکتوبر ، 2012
پیرس . .. .ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز اسٹار وارز کے مدّاح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلم سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں۔ Arnaudنامی اس نوجوان کاشمار بھی ایسے ہی دیوانے مداحوں میں ہوتا ہے جس نے دنیا بھر میں گھوم کر ایسی سائنس فکشن اشیا جمع کر لی ہیں جو اس فلم کے مناظر میں نظر آئیں ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس شخص نے اپنے پاس موجود ان تمام اشیا کو پیرس کے ایک میوزیم میں نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا ہے جہاں انہیں دیکھنے کیلئے بچوں اور بڑوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔اس دلچسپ نمائش میں اسٹار وارز کے تمام کرداروں کے ماڈلز ، ماسک، اُڑن طشتریوں اور تلواروں سمیت 450 سے زائد اشیاء شامل کی گئیں۔