دنیا
16 اکتوبر ، 2012

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل: نئے الیکشن 22 جنوری کو ہو ں گے

بیت المقدس…اسرائیلی پارلیمنٹ نے حکومت کی جانب پارلیمنٹ تحلیل کر نے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعداسرائیل میں نئے عام انتخابات اگلے سال 22 جنوری کو شیڈول کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادا رے کے مطا بق پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیلی پارلیمنٹ (Knesset) نے اس حکومتی قرارداد کی منظوری دی، جو قبل از وقت انتخابات کے بارے میں تھی۔ قرارداد کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ خود بخود تحلیل ہو گئی اور نئے عام انتخابات نئے سال کے پہلے مہینے میں کروانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے لیے تین مرتبہ اس منظوری لینا ضروری تھا۔ تینوں مرتبہ بڑی اکثریت نے قرارداد کی منظوری دی۔ اس کی حمایت میں ایک سو اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جب کہ مخالفت میں کوئی بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

مزید خبریں :