دنیا
16 اکتوبر ، 2012

اسکاٹ لینڈ کی آزادی کا ریفرنڈم2014 میں کرا نے کا معا ہدہ

ایڈنبرا…اسکاٹ لینڈ کی آزادی سے متعلق ریفرنڈم کروانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اگر ریفرنڈم کے نتیجے میں اسکاٹ لینڈ آزاد ہو گیا تو گزشتہ تین سو سالوں میں برطانیہ کی تقسیم کا یہ اہم ترین واقعہ ہو گا۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر ایلکس سالمنڈ نے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سکاٹ لینڈ میں آزادی کا ریفرنڈم سن 2014 کے اختتام سے قبل کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں منعقد کی گئی۔ معاہدے میں ریفرنڈم تک کے تمام معاملات کو تفصیل کے ساتھ سمویا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کے سخت مخالف ہیں اور دوسری جانب فرسٹ منسٹر ایلکس سالمنڈ اور ان کی سیاسی جماعت آزادی کی زور داری حامی ہے۔

مزید خبریں :