پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2021

’پارلیمنٹ جو قانون پاس کررہی ہے اس پر الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے‘

آرٹی ایس کا تحفہ (ن) لیگ کا ہے: رہنما تحریک انصاف/ فائل فوٹو
آرٹی ایس کا تحفہ (ن) لیگ کا ہے: رہنما تحریک انصاف/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ جو قانون پاس کررہی ہے اس پر الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم کسی سطح پر اداروں سے ٹکراؤ کی خواہش نہیں رکھتے لہٰذا بہتر تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے تحفظات سے وزارت کو آگاہ کرتا اسے میڈیا پر لانا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں الیکشن ریفارمز ہوئیں، آرٹی ایس کا تحفہ (ن) لیگ کا ہے، الیکشن کمیشن نے نہیں کہاکہ ہم آر ٹی ایس پر الیکشن نہیں کرائیں گے، الیکشن کمیشن کاکام ہےکہ پارلیمنٹ جو قانون پاس کررہی ہے اس پر الیکشن کرائے۔


مزید خبریں :