17 اکتوبر ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں جیولرزکی دکان میں چوری کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوزکومل گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہین آباد میں جیولرز کی دکان میں چوری کی واردات میں ملوث 4 خواتین کو گرفتار کیا ہے ،چاروں خواتین کے خلاف تھانا دھلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،خواتین نے7روزقبل شاہین آبادمیں جیولرزکی دکان سے زیورات چوری کیے تھے۔