15 فروری ، 2012
بیجنگ… این جی ٹی… چینی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے گتے کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کیے جانے والے نادر ونایاب کچھوے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق80کی تعداد میں موجود ان کچھوؤں کو جاپان سے ڈبوں میں لایا گیا تھا جنہیں چھپانے کے لیے ان پر اسکاچ ٹیپ اور پٹیاں باندھی گئیں تھیں۔ بین الاقوامی سطح پر نایاب کچھوؤں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ہونے کے باوجود ان کچھوؤں کو ڈبوں میں بند کرکے کنٹینرز کے ذریعے شنگھائی منتقل کیا جارہا تھا۔