دنیا
Time 17 ستمبر ، 2021

نیو یارک میں سیکڑوں پرندے گلاس ٹاورز سے ٹکرانے کے بعد مر جاتے ہیں

فلاحی ادارے کے رضاکار نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر پڑے تقریبا 300 مردہ پرندوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔ فوٹو: فائل
 فلاحی ادارے کے رضاکار نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر پڑے تقریبا 300 مردہ پرندوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔ فوٹو: فائل

نیو یارک سٹی میں سیکڑوں ہجرت کرنے والے پرندے گلاس ٹاورز سے ٹکرانے کے بعد مر جاتے ہیں۔

نیویارک میں پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے کے رضاکار نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر پڑے تقریبا 300 مردہ پرندوں کی ویڈیو شیئر کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک میں پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے آڈوبون کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے تحفظ اور سائنس کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ موسم بہار اور خزاں میں سب سے زیادہ مہاجر پرندوں کی اموات ہوتی ہیں۔

کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ پرندوں پر رات کی روشنی کے اثرات کافی مضبوط ہوتے ہیں۔

فلاحی ادارے کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر عمارتوں کے مالکان پرندوں کے ٹکرانے کی تعداد کم کرنے کے لیے رات کے وقت لائٹس مدھم رکھیں اور اور نان ریفلیکٹنگ گلاس(non reflecting glasses)  لگائیں۔

مزید خبریں :