کھیل
15 فروری ، 2012

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

ابوظبی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ آج ابو ظبی میں کھیلا جارہا ہے، چار میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کوایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔کپتان مصباح الحق اپنی بیٹنگ لائن کی مایوس کن کارکردگی سے پریشانی میں مبتلا تو ہیں لیکن بلند حوصلوں کے ساتھ کہتے ہیں کہ ابھی سیریز ختم نہیں ہوئی ہم کم بیک کرینگے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو یہاں شیخ زید اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ دوسرے میچ میں اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اسد شفیق جو ون ڈاؤن پر فاسٹ بولنگ کے خلاف مشکلات میں دکھائی دیتے ہیں ان کی جگہ ٹیسٹ سیریز کے کامیاب ترین بیٹسمین اظہر علی جبکہ آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ڈراپ کرکے جنید خان یا اعزاز چیمہ کو کھلانے کی تجویز ہے۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ شعیب ملک کو عمران فرحت کی جگہ اوپنر کی حیثیت سے آزمایا جائے۔ دوسری جانب سنچری میکر انگلش کپتان ایلسٹر کک کا کہنا ہے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرکے دبئی جانا چاہتے ہیں اور سیریز اپنے نام کرنے کے لئے بے چین ہیں، سیریز کا آغاز اچھے انداز میں ہوا ہے، ہم نے اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھائی۔

مزید خبریں :