30 ستمبر ، 2021
کابل میں طالبان کی کارروائیوں سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان نے اہم حکم نامہ جاری کیا ہے۔
افغانستان میں قائم طالبان کی عبوری حکومت کے وزیراعظم محمد حسن اخوند کے نام سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کسی کے گھر یا کاروباری مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی کے گھر یا کاروباری مرکز سے کوئی بھی سامان نہ اٹھایا جائے، کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سامان کے بہانے گھر وں اور کمپنیوں کی تلاشی لے۔