پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2021

کراچی: کل سے آج شام تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ہوئی، اعدادو شمار جاری

ناظم آباد میں 24.4 اور قائد آباد میں 23.8 ملی میٹر بارش ہوئی/ فائل فوٹو
ناظم آباد میں 24.4 اور قائد آباد میں 23.8 ملی میٹر بارش ہوئی/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ رات سے آج شام 5  بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کل سے آج شام تک سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی اس کے بعد ناظم آباد میں 24.4 اور قائد آباد میں 23.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ پی اے ایف مسرور بیس پر 22.5، فیصل بیس 21، ڈی ایچ اے فیز ٹو 12.5، سرجانی 17، گلشن معمار 14.6، نارتھ کراچی 14.6 اور اورنگی ٹاؤن میں 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ سعدی ٹاؤن 13.5، اولڈ ائیرپورٹ پر 13.3، جناح ٹرمینل 10.2، یونیورسٹی روڈ 10.7 اور کیماڑی میں 5.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔


مزید خبریں :