03 اکتوبر ، 2021
لیجنڈ اداکار عمر شریف کے جرمنی میں انتقال پراسپتال کی ابتدائی دستاویز جاری ہوگئیں۔
جرمنی میں ہفتہ اور اتوارکو سرکاری چھٹی کے باعث پیرکو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوسکےگا، متعلقہ بلدیاتی ادارے سےڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد میت کو پاکستان منتقل کیا جائےگا۔
جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرون ملک منتقل نہیں کی جاسکتی۔
ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنےکے بعد عمرشریف کی میت کو کمرشل پرواز یا ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کرنےکا فیصلہ ہوگا۔
خیال رہےکہ عمر شریف گذشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، امریکا میں عمر شریف کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلیسز کے 4 گھنٹے بعد عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑی اور دل کا دورہ پڑا جس سے وہ انتقال کرگئے۔