15 فروری ، 2012
سڈنی…سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھٹا میچ کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں یہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا نے ٹرائنگولر سیریز کے اگلے دو میچوں کے لئے پہلے ہی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے، کپتان مائیکل کلارک انجری کی وجہ سے 17 فروری کو سری لنکا کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے، رکی پونٹنگ کو ان کی جگہ قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے، وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔سری لنکا کی ٹیم سیریز میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی، پہلے میچ میں اسے بھارت اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت کے خلاف تیسرا میچ ٹائی ہوا۔ بھارت کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سری لنکا کے صرف دو پوائنٹس ہیں۔