دنیا
Time 16 اکتوبر ، 2021

قندھار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات 47 ہوگئیں

قندھار خودکش دھماکے کی اقوام متحدہ اور امریکا نے بھی شدید مذمت کی ہے— فوٹو: افغان میڈیا
قندھار خودکش دھماکے کی اقوام متحدہ اور امریکا نے بھی شدید مذمت کی ہے— فوٹو: افغان میڈیا

افغانستان کے شہر قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات  47 ہوگئیں۔

گزشتہ روز قندھار کی ایک مسجد میں نمازجمعہ کےدوران خودکش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  47 ہوگئی ہے جبکہ دھماکےکی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب قندھار خودکش دھماکے کی اقوام متحدہ اور امریکا نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہناہے کہ قندھار دھماکے کی شدید مذمت کرتےہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دھماکے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اُدھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دھماکےکی مذمت کرتےہوئے جاں بحق و زخمیوں کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیاہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ ایک ماہ کےدوران ہونے والا یہ تیسراحملہ ہے، افغان عوام کو عقیدے کے مطابق امن وتحفظ کے ساتھ عبادت کرنے اور رہنےکا حق ہے۔

مزید خبریں :