15 فروری ، 2012
انقرہ… ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوج اور کرد باغیوں کے مابین جھڑپ میں 10باغی اور 2فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترک گن شپ ہیلی کاپٹروں نے عراقی سرحد کے قریب صوبہ سرناک میں باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ حملے میں 10باغی اور 2فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے چند روز قبل آپریشن کے دوران 200سے زائد مشتبہ کرد باغیوں کے حمایتی گرفتار کرلیے تھے۔ اسکے علاوہ اتوار کو ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بھی بنایا تھا۔