پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

قانون کے دائرے میں احتجاج کریں، قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئےگا، شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرلیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے،قانون کے دائرے میں احتجاج کریں توکچھ نہیں کہا جائےگا، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئےگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے، پی ڈی ایم ہو یا ٹی ایل پی، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں تو کچھ نہیں کہا جائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پچھلے 3 سال سے احتجاج کررہی ہے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئےگا۔

شیخ رشید اپوزیشن پر طنز کرنا بھی نہ بھولے اور کہا کہ سکون ڈاٹ کام ہے، یہ جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی کے اپوزیشن رہنما اور آج کے وزیر داخلہ شیخ رشید 2014 میں نظام کو آگ لگانے، جلانے اور عمارتوں کو گرانے کی صدائیں بلند کرچکے ہیں۔


مزید خبریں :