دلچسپ و عجیب
20 اکتوبر ، 2012

پاکستان میں 70 ہزار سے زائد افراد کا قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ

پاکستان میں 70 ہزار سے زائد افراد کا قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ

لاہور … پاکستان میں بیک وقت 70 ہزار سے زائد افراد نے قومی ترانہ پڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 70 ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا، منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں قومی پڑھنے کا یہ عالمی ریکارڈ ہے، اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداران بھی موجود تھے جو جائزے کے بعد ورلڈ ریکارڈ بننے کی تصدیق کریں گے۔ ریکارڈ قائم کرنے سے قبل شرکاء نے ترانہ پڑھنے کی کئی بار پریکٹس کی۔ قومی ترانہ پڑھنے کا ریکارڈقائم کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت کئی سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔ انتظامیہ کے مطابق قومی پڑھنے والے افراد میں طلباء و طالبات، کھلاڑی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول پنجاب کا نہیں پاکستان کا ہے۔

مزید خبریں :