Time 25 اکتوبر ، 2021
کاروبار

تین سال میں اشیائے ضروریہ 133 فیصد تک مہنگی ہوئیں

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر 2018 تا 21 اکتوبر 2021 ، گھی 133 فیصد فی کلو مہنگا ہوا جبکہ چینی 84.4 فیصد فی کلو مہنگی ہوئی— فوٹو: فائل
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر 2018 تا 21 اکتوبر 2021 ، گھی 133 فیصد فی کلو مہنگا ہوا جبکہ چینی 84.4 فیصد فی کلو مہنگی ہوئی— فوٹو: فائل

اسلام آباد:  تین سال میں اشیائے ضروریہ 133 فی صد تک مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر 2018 تا 21 اکتوبر 2021 ، گھی 133 فیصد فی کلو مہنگا ہوا جبکہ چینی 84.4 فیصد فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ان تین برسوں میں  آلو 64 فیصد ، دال ماش 73.2 فیصد ، ٹماٹر 63.2 فیصد ، زندہ مرغی 59.3 فیصد دال مسور 56 فیصد ، بیس کلو آٹے کا تھیلا 52 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 46.1 فیصد ، بیف 46.2 فیصد، انڈے 46 فیصد ، چھوٹی پلین بریڈ 43.3 فیصد، مٹن 42 فیصد، دال مونگ 41 فیصد ، تازہ دودھ 32 فیصد، پیاز 46.1 فیصد فی کلو مہنگا ہوا، ٹوٹا باسمتی چاول 25 فیصد ، دال چنا 22 فیصد، پیٹرول 47.8 فیصد  اور ڈیزل 26 فیصد فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

مزید خبریں :