پاکستان
Time 27 اکتوبر ، 2021

بھتہ مانگنے پر بھکاری نے پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا ہے/ فائل فوٹو
 عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا ہے/ فائل فوٹو 

سکھر: پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بھتہ طلب کیے جانے پر بھکاری عدالت پہنچ گیا۔

سکھر کے ایک گداگر نے سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے پولیس پر بھتہ لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

گداگر نے درخواست میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور کو فریق بنایا ہے۔

گداگر فقیر محمد تگیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ رانی پور ٹول پلازہ پر بھیک مانگتا ہوں، پولیس بھیک مانگنے پر بھتہ مانگ رہی ہے جب کہ بھتہ نہ دینے پر پولیس میرے گھر پر چھاپے ماررہی ہے۔

گداگر فقیر محمد نے مزید کہا کہ گزشتہ روز چھاپے کے دوران پولیس گھر سے بکرا بھی لے گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا ہے جس پر سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

مزید خبریں :