Time 31 اکتوبر ، 2021
پاکستان

حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں: ترجمان کالعدم تنظیم

امید کرتے ہیں جو بھی اعلان ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہو گا: ترجمان کالعدم تنظیم۔ فوٹو: فائل
امید کرتے ہیں جو بھی اعلان ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہو گا: ترجمان کالعدم تنظیم۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے سب کو گریز کرنا چاہیے۔

ترجمان ٹی ایل پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے جو بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا ناکام، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین کریں گے۔

ترجمان کالعدم تنظیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے سب گریز کریں، معاملات ابھی چل رہے ہیں، امید کرتے ہیں جو بھی اعلان ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔

خیال رہے کہ ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ایک حکومتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو علماء سے مذاکرات کرے گی۔

مزید خبریں :