پاکستان
22 اکتوبر ، 2012

خیبر پختونخوا: بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا: بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

پشاور…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود جب کہ میدانی علاقوں میں مطلع صاف اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر ابر آلود جبکہ میدانی علاقوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پٹن میں 6 جبکہ کالام میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ 29 اور کم سے کم 13 جبکہ ہوا میں نمی 84 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :