04 نومبر ، 2021
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فون بند نہیں کرسکتے لیکن بچوں کو رول ماڈل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے لیے فکری انقلاب چاہیے، پاکستان میں سب سے زیادہ جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں، جنسی جرائم بڑھنا ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فون کے چیلنج سے معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے، بچوں کے ساتھ زیادتیاں بڑھیں، زینب کیس سامنے آیا، عورتوں سے زیادتیوں کے کیسز ہیں لیکن ان پر اب بات نہیں ہوتی۔
عمران خان نے کہا کہ اسکالرز کا کام تجزیہ کرنا ہوتا ہے، قوم کی رہنمائی کریں، مدینہ کی ریاست میں تعلیم پر زور دیا گیا، یہودیوں کا دنیا پر تعلیم کی وجہ سے غلبہ ہے، جو انسان حضوراکرم ﷺ کی سنت پر چلے گا اوپر جائےگا۔