05 نومبر ، 2021
پاکستانی اداکار منیب بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف بھارت کی حیران کن جیت پر دونوں ٹیمز کے لیے طنزیہ بیان دیا۔
ٹوئٹر پر منیب بٹ کی جانب سے دو مختلف ٹوئٹ شیئر کی گئی ہیں جس میں انہوں بھارت اور افغان ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
منیب بٹ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ رشوت دینے اور رشوت لینے والا دونوں سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائیں گے۔
منیب بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں فکسڈ میچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
دوسری ٹوئٹ میں منیب بٹ نے لکھا کہ ٹیم انڈیا ہار کے جیتنے والے بازی گر اور ایسے جان کے ہارنے والے کو کاری گر کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی افغانستان کے خلاف حیران کن فتح پر سوشل میڈیا صارفین میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے اور میچ کے بعد سے ٹوئٹر پر جہاں میچ فکسنگ میمز وائرل ہوئیں وہیں well paid india بھی ٹرینڈ کرتا رہا ہے۔