Time 07 نومبر ، 2021
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس بار بھی تاریخ نہ بدل سکی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں —فوٹو: ٹوئٹر
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں —فوٹو: ٹوئٹر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن میں بھی تاریخ نہ بدل سکی اوراس بار بھی میزبان ملک ٹرافی جیتنے میں ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت 2021 کے ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان ملک ہے، بھارت میں کورونا کی وجہ سے ایونٹ یو اے ای میں ہورہا ہے۔

اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے  بعد بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر اختتام پزیر ہوگیا اور اسی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میزبان ملک کی ٹرافی نہ  جیتنے کی روایت برقرار رہی۔

اس سے قبل بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 6 ایونٹس ہوئے اور ہر بار ہی میزبان ملک ٹرافی نہ جیت سکا۔

میزبان اور فاتح

2007=میزبان = جنوبی افریقا (فاتح= بھارت)

2009=میزبان =انگلینڈ (فاتح=پاکستان)

2010=میزبان= ویسٹ انڈیز (فاتح=انگلینڈ)

2012=میزبان= سری لنکا (فاتح=ویسٹ انڈیز)

2014=میزبان =بنگلادیش (فاتح=سری لنکا)

2016=میزبان=بھارت( فاتح=ویسٹ انڈیز)   

واضح رہے کہ رواں ورلڈکپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

مزید خبریں :