Time 09 نومبر ، 2021
کھیل

سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کیلئے خوشخبری، انگلینڈ کا اہم کھلاڑی باہر

جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ —فوٹو: فائل
جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ —فوٹو: فائل

انگلش کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج اوپنر جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

انگلینڈکے اوپنر جیسن روئے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں پنڈلی میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ مکمل نہیں کرسکے تھے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے جیسن روئے کی جگہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین جیمز وینس کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 10 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ابو ظبی میں مدمقابل ہونا ہے۔

مزید خبریں :