Time 10 نومبر ، 2021
پاکستان

عمران خان 3 سال سے حکومت میں ہیں، اے پی ایس کے بچوں کیلئےکیا کیا ؟ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ عمران خان آپ 3 سال سے وفاق اور 8 سال سے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت میں ہیں، آپ نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے بچوں کےلیے کیا کیا؟

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا، جسے عمران خان نے دفن کردیا، نوازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور  ردالفساد کیے، ان سے عمران خان مذاکرات کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ن لیگ مطالبہ کرچکی ہے کہ جن شرائط پر بات ہو رہی ہے اسے پارلیمان میں لایا جائے، کسی قومی سلامتی مسئلے پر بات کرنی ہو  تو عمران خان صاحب بھاگ جاتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ 3 سال سے وفاق اور 8 سال سے خیبرپختونخوا حکومت میں ہیں، آپ نے آرمی پبلک اسکول کے بچوں کےلیے کیا کیا؟ آپ جواب دہ ہیں۔


مزید خبریں :