Time 13 نومبر ، 2021
پاکستان

سندھ حکومت کا صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے میں 5 ہزار  اسکول ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم وثقافت سید سردار شاہ نے اسکولوں کو ختم کرنےکی منطق یہ بتائی کہ اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھا رہے ہیں۔

 سردار شاہ کا کہنا تھا کہ بند کیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں حکومت کے حوالے کردیں گے ، ان عمارتوں میں چاہے جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری یا کمیونٹی ہال بنیں ، انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

 وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے بعد اساتذہ کی کمی پوری ہوجائے گی، اساتذہ کی اسامیوں پر 13 ہزار  امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ان میں کوئی بھی ایم این اے یا وزیرکا بیٹا نہیں ہے۔

مزید خبریں :