Time 15 نومبر ، 2021
پاکستان

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ای وی ایم پربریفنگ، ایم کیو ایم وفد مطمئن نہ ہوسکا

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) پر بریفنگ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد مطمئن نہ ہوسکا۔ 

وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفدکو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربریفنگ دی۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ایم کیو ایم وفد کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد بریفنگ سےمطمئن نہ ہواجس کے بعد مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خالد مقبول سے صحافی نے سوال کیا کہ ووٹنگ مشین دھاندلی روکے گی یا ڈیجیٹل دھاندلی ہوگی؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ ابھی آدھی بریفنگ ہوئی ہے، ووٹنگ مشین پربریفنگ تسلسل سے جاری رہے گی۔

وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم اور ووٹنگ مشین بریفنگ پرجواب دینےسےگریز کیا۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کرچکی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں یہ خدشہ موجود ہے، یہ مشین جس کے قبضے میں ہوگی، اس میں اسے ٹیمپر کرنے کی بھی صلاحیت ہوگی۔

مزید خبریں :