Time 19 نومبر ، 2021
کھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے حسن علی تمام بولرز سے آگے نکل گئے

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیتا— فوٹو: پی سی بی
بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیتا— فوٹو: پی سی بی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے  بولر بن گئے اور دیگر تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

حسن علی نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی) میں اس سال مجموعی طور پر  64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیتا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس اب تک 62 اور سری لنکا کے چمیرا نے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جنوبی افریقی بولر طبریز شمسی نے بھی اس سال 50 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں :